Categories: Latest News

پشاور میں ایک والد نے نومولود بچے کا نام “عمران خان” کیوں رکھ دیا؟

مصباح الدین اتمانی –  ایڈیٹر ٹی این این : خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں نومولود بچے کی ولادت اس وقت ہوئی جب پاکستان تحریک تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں 90 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل تھی، اس وجہ سے والد نے اپنے بیٹے کا نام عمران خان رکھ دیا۔
نومولود بچے عمران خان کے والد 27 سالہ عبدالرحیم پیشے کے لحاظ سے ایک ٹھیکیدار ہے اور ضلع اورکزئی سے تعلق رکھتے ہے تاہم پشاور میں رہائش پذیر ہے۔

ٹی این این کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ جب ہسپتال میں بچے کی ولادت ہوئی تو نرسز نے اس کا نام عمران خان رکھنے کا کہا۔ پھر گھر والوں نے بھی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کی مناسبت سے عمران خان کا نام رکھنے کا کہا اور میں خود بھی عمران خان کی سیاست سے بہت متاثر ہوں اس لیے میں نے اپنے بیٹے کا نام عمران خان رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے نوجوانوں میں کافی شعور آیا ہے، وہ اپنے حقوق جان چکے ہیں اور ان کا حصول بھی جانتے ہیں۔ عبدالرحیم اورکزئی نے بتایا کہ میں اپنے بیٹے کو سی ایس ایس آفیسر بنانا چاہتا ہوں تاکہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر سکے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کو حالیہ انتخابات میں توقعات سے بڑھ کر کامیابی ملی ہے، انہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں 90 نشستیں ملی ہے، اس طرح قومی اسمبلی میں بھی ان کی نشستیں سب سے زیادہ ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

24 hours ago