Peshawar, firing on the car of people from Qatar, one dead, 3 injured
پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود صادق آباد میں ایک نوجوان اور لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ حجرہ ازان جنگریز میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے 23سالہ یوسف ولد سلیم اور 17سالہ عائشہ دختر جنگریز کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول یوسف کا تعلق باجوڑ سے تھا اور وہ حالیہ طور پر صادق آباد میں رہائش پذیر تھا، جبکہ مقتولہ عائشہ صادق آباد کی رہائشی تھی۔
ابتدائی پولیس رپورٹ میں واقعے کی وجہ غیرت کے نام پر قتل بتائی گئی ہے، تاہم قتل کے محرکات اور ملزمان کی شناخت سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے میں نامعلوم ملزمان ملوث ہیں اور مدعی فوری طور پر دعویداری نہیں کرنا چاہتے۔
اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او ورسک، ایس ایچ او اور تفتیشی عملہ موقع پر پہنچ گیا، جہاں پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…