پشاور: چھینے گئے موبائلوں کی نشاندہی کیلئے ایپ متعارف

پشاور میں چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت کی نشاندہی کے لیے موبائل ایپ متعارف کروادی گئی۔

رسول داوڑ(جیونیوز): پولیس کی جانب سے پشاور میں شہریوں کی سہولت کیلئے فائنڈ مائی سیل فون (ایف ایم سی) کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس ایپ کی بدولت وارداتوں میں کمی ممکن ہو سکے گی، ایپ سے چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کی خریدوفروخت روکنے میں مدد ملےگی۔

سی سی پی او نے بتایا کہ فائنڈ مائی سیل فون ایپ پر موبائل ڈیلرز کی رجسٹریشن کیلئے فارم کا اجراء کردیا گیا ہے، رجسٹرڈ دکانداروں کے پاس چھینے گئے یا چوری شدہ موبائل فونز کا ڈیٹا آجائے گا۔

سی سی پی او کے مطابق  ایپ کے ذریعے موبائل فروخت کرنے والے کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ اور فروخت کنندہ کی تصویر محفوظ کی جائےگی۔

اس کے علاوہ ڈیٹا پشاورپولیس،کنٹرول روم اور متعلقہ تھانہ کی ایپ پربھی الرٹ میں آجائے گا۔

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

11 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

18 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

20 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago