پشاور (سپورٹس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس سوات کے زیر اہتمام سوات فیسٹیول آج فضا گھٹ میں شروع ہوگا تین روزہ فیسٹیول میں ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، فیسٹیول میں مختلف سٹالز لگائے جائیں گے، بچوں کے کھیلنے کے ایریا کا بندوبست کیا گیا ہے، موسیقی کا اہتمام بھی کیا جائے گا فیسٹیول میں سوات اور خیبر پختونخوا کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔
فیسٹیول کا مقصد سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے ملک بھر سے سیاح فیسٹیول میں آئیں گے یہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سوات میں اسی نوعیت کا پہلا فیسٹیول ہے۔ سیلاب اور حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد حکومت اور ضلعی انتظامیہ سوات نے خوف کی فضا کے خاتمے کے لئے فیسٹیول منعقد کرانے کا فیصلہ کیا مزید فیسٹیول کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے گبین جبہ، ملم جبہ اور کالام میں بھی فیسٹیول منعقد کئے جائیں گے۔
گذشتہ رات موسیقی نائٹ کا اہتمام کیا گیا، سوات میں سیاحت کے لئے ملک اور دنیا بھر میں مشہور ہے۔ امن قائم ہے ملکی اور غیر ملکی سیاح فیسٹیول اور دیگر سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے بلا خوف وخطر آسکتے ہیں۔ادھر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد سیاحتی مقامات کو بحال کیا گیا ہے سیاحتی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں، سوات فیسٹیول سیاحت کے فروغ میں اہم ثابت ہوگا جس سیلطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر کے سیاح سوات آئیں گے اور مقامی سطح پر معاشی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ملم جبہ اور گبین جبہ سنو سپورٹس فیسٹیول کرائے گئے تھے اس سال بھی متعددسپورٹس،کلچرل اوردیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ اور سیاحو ں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…