Categories: Latest News

ملیشیئن بائیکرزریلی کادنیا کے بلند ترین پولوگراؤنڈ میں پڑاؤ،ایڈونچر سفر سے لطف اندوز

چترال:20مئی2022(پ ر)خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح پر آئے ملیشیاء کے 22 بائیکرز دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور پہنچ گئے جہاں دو روز پڑاؤ کے بعد گلگت بلتستان کی جانب اپنے نئے سفر کاآغاز کرینگے۔

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، سیاح ٹریولز اور ایپو بائیکرز کلب ملیشیاء کے زیراہتمام 22 موٹربائیکرز پر مشتمل ریلی اپرچترال کے علاقے اورسطح سمندر سے 12ہزار 700فٹ بلندی پر واقع شندور پولو گراؤنڈ (شندورٹاپ) پہنچ گئی۔بائیکرز ریلی ہندوکش، ہمالیہ اور قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں تقریباً 19 سو 50 کلومیٹر کا سفر طے کریگی۔ موٹر بائیکرز پر مشتمل ریلی کاآغاز اسلام آباد سے 13 مئی کو ہوا جس میں بائیکرز سوات سے ہوتے ہوئے چترال، کالاش، گرم چشمہ، بونی اور پھرشندور ٹاپ پہنچے۔بائیکرز نے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف سیاحتی مقامات پڑاؤ ڈالا اور سیر و تفریح کیساتھ ساتھ مقامی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

ملیشیئن بائیکرز کلب کے گروپ لیڈر اور سابقہ ملیشیئن موٹرسائیکل ریسر وسیع بن عبدالحمید کا کہنا تھا کہ شندور ٹاپ سمیت خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات دنیا کے حسین ترین مقامات میں بھی اپنی خصوصیت کے حامل ہیں۔ ہم دیگر ممالک میں بھی سیر و تفریح کیلئے گئے مگر جو پہاڑی سلسلہ خیبرپختونخوا میں دیکھنے کو ملا وہ کہیں نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، سیاح ٹریولز اور پولیس نے اس ریلی کو مکمل سپورٹ فراہم کی جس کے شکر گزار ہیں۔پاکستان اورخصوصاً خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات بہت خوبصورت ہیں اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہے۔ انہوں نے دیگر غیر ملکی سیاحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان پرامن ملک ہے یہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے سیاح بغیر کسی خوف کے پاکستان سفر کرسکتے ہیں۔

سیاح ٹریولز کے بانی یوسف اختر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کو فروغ دیا جائے اسی وجہ سے ملیشیئن بائیکرز کلب کے گروپ کو پاکستان لائے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر گروپ بھی پلان میں ہیں جو کہ عنقریب پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا کا رخ کرینگے۔ ملیشیاء سے آئے بائیکر ازلان بن محمد سید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا بائیک پر سفر انتہائی شاندارہے۔یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں جنہوں نے جگہ جگہ ہمارا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ میں اپنی آمد کے بعد یہاں خود کو بہت محفوظ محسوس کررہا ہوں۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

5 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago