Dera Jat Festival 2025 in DI Khan: Thrilling sports competitions continue
پشاورلائیو (محمد سعد): ڈیرہ اسماعیل خان کے رتہ کلاچی سٹیڈیم میں جاری “ڈیرہ جات فیسٹیول 2025” میں کھیلوں کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔ محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام منعقدہ اس رنگارنگ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے، جس نے فیسٹیول کو ایک عظیم الشان قومی میلہ بنا دیا ہے۔
فیسٹیول کے دوسرے روز بھی مختلف مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں نیزہ بازی، کبڈی، کیٹل شو، گھوڑا شو اور دیگر روایتی کھیل شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیزہ بازی کے مقابلے میں پہلی بار خواتین کی ٹیم نے بھی حصہ لیا، جو کہ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ اس ایونٹ میں ملک بھر سے 100 سے زائد کلبوں نے شرکت کی۔
کوڈی کبڈی کے مقابلے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے، جن میں ملک بھر سے آئی 34 ٹیموں نے شرکت کی۔ ان مقابلوں نے مقامی و قومی سطح پر کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی ذاتی دلچسپی اور سرپرستی میں “ڈیرہ جات” فیسٹیول ایک نئے اور شاندار انداز سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صوبے کی ثقافت، روایات اور قومی کھیلوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔
فیسٹیول کی کامیاب تنظیم میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں، سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس عبد الناصر، ڈائریکٹر آپریشنز نعمت اللہ مروت اور ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ سمیت محکمہ کھیل کی ٹیم نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا عزم ہے کہ یہ ایونٹ ہر سال بھرپور طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈیرہ جات فیسٹیول 2025 کا دائرہ صرف کھیلوں تک محدود نہیں، بلکہ اس میں مختلف تفریحی، ثقافتی اور ادبی سرگرمیاں بھی شامل ہیں جن میں:
میلہ اسپان
تاریخی مقامات کے دورے
نعت و قرأت، مشاعرے اور تقاریر کے مقابلے
شجرکاری مہم
فنون لطیفہ کی نمائشیں
آف روڈ چیلنج
یہ تمام سرگرمیاں 20 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی، جو ڈیرہ اسماعیل خان کو ملک بھر کے سیاحوں، فنکاروں اور کھلاڑیوں کے لیے مرکزِ نگاہ بنائے ہوئے ہیں۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…