Saudi Arabia to host its first T20 league in October
سعودی عرب رواں سال کے آخر میں اپنی پہلی فرنچائز ٹی 20 کرکٹ لیگ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیونز لیگ ٹی 20 اکتوبر میں شروع ہونے کی توقع ہےاور اس میں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے، تاہم یہ انٹرنیشنل ریٹائرڈ کھلاڑی فرنچائز کرکٹ میں اب بھی متحرک ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹی 20 لیگ کی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے منظوری دی ہے، 6 ٹیموں پر مشتمل لیگ کے میچز طائف میں کھیلے جائیں گے، لیگ میں زیادہ سے زیادہ چار ایسے کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے جنہوں نے دو سالوں میں مکمل رکن ممالک کی نمائندگی کی ہوگی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لیگ میں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک لاکھ ڈالر تک ملنےکا امکان ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سعودی عرب کھیلوں کی دنیا میں ایک بڑی تبدیلی لانے والی قوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ تیل سے مالا مال یہ مملکت اپنی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے فٹبال، ٹینس اور باکسنگ کے بڑے اور منافع بخش ایونٹس منعقد کر رہی ہے۔
گزشتہ تین برسوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سعودی عرب ایک ایسی ٹی 20 لیگ متعارف کرواسکتا ہے جو آئی پی ایل کا مقابلہ کرے۔ گزشتہ سال آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گرینڈ سلیم طرز کے عالمی ٹی 20 ایونٹ میں ممکنہ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں۔
عملی طور پر سعودی عرب نے کرکٹ کی دنیا میں اپنی موجودگی بتدریج بڑھائی ہے۔ اس نے آئی سی سی کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدے کیے ہیں۔ 2024 میں سعودی عرب نے آئی پی ایل کی نیلامی کی میزبانی کی اور گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کی آئی ایل ٹی20 لیگ کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کی۔
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…