Categories: Latest News

پیٹرول پمپس میں سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے فراڈ کا انکشاف

پیٹرول پمپس میں سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے فراڈ کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا میں پیٹرول پمپس میں سرمایہ کاری کی آڑ میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں بااثر شخصیات اور بعض سرکاری افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عادل اکرام کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے پیٹرول پمپس کے کاروبار میں بھاری منافع کا جھانسہ دے کر شہریوں سے اربوں روپے وصول کیے۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور سمیت دیگر علاقوں میں بھی فراڈ کے کیسز زیر تفتیش ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم بعض اہم سیاسی اور انتظامی شخصیات کے فرنٹ مین کے طور پر کام کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر کچھ سرکاری افسران نے بھی اس رقم میں حصہ وصول کیا اور ملزم کو تحفظ فراہم کیا۔

حکام نے کیس کے بین الاقوامی پہلوؤں کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقم بیرون ملک منتقل کی گئی یا نہیں۔ اس سلسلے میں منی لانڈرنگ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

10 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

17 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

19 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago