Categories: World

تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل شوہر نے بیوی کو آگ لگادی

تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل شوہر نے بیوی کو آگ لگادی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سنگدل شوہر نے تیسری بیٹی کی پیدائش پر  بیوی کو آگ لگادی جس سے خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ کندلیپ اتم کالے نے جمعرات کے روز اپنی بیوی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

خاتون کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق تیسری بیٹی کی پیدائش کے بعد سے کندلیپ اپنی بیوی کو طعنے دیتا تھا، وہ چاہتا تھا کہ اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہو اور اسی وجہ سے ان کے درمیان لڑائی جھگڑے رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق اسی بات پر جمعرات کی شب دونوں میں شدید بحث ہوئی جس کا اختتام اس وقت ہوا جب سفاک شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگادی۔

خاتون آگ لگنے کے بعد باہر بھاگیں اور لوگوں سے مدد کی اپیل کی، جب تک لوگ انہیں بچانے یا آگ بجھانے آئے تب تک وہ کافی حد تک جھلس چکی تھیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago