Categories: World

جرمنی میں موسمیاتی نظام کو’احمد’ کا نام دے دیا گیا

یورپ میں بننے والے کم دباؤ والے موسمیاتی نظام کو احمد کا نام دیا گیا ہے۔ یہ موسم سرما میں بننے والے کم دباؤ اور زیادہ دباؤ والے موسمیاتی نظاموں میں سے اولین ہے۔ اس کا مقصد معاشرے میں تنوع کو فروغ دینا ہے۔

جرمنی کی ڈی ڈبلیو ڈی موسمیاتی سروس نے منگل پانچ جنوری کو رومانیا کے اوپر بننے والے ایک کم دباؤ کے موسمیاتی نظام کو باقاعدہ طور پر احمد کا نام دیا ہے۔ یہ نظام جرمنی اور پولینڈ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

برلن میں قائم فری یونیورسٹی کے ‘انسٹیٹیوٹ آف میٹرولوجی‘ نے یورپ میں آئندہ مہینوں میں متوقع موسمیاتی نظاموں کے لیے 14 مختلف اسپانسرڈ نام طے کیے ہیں، جن میں بوزینا اور دیمیتریوس بھی شامل ہیں۔

تارکین وطن پس منظر رکھنے والے صحافیوں کی طرف چلائی جانے والی ایک مہم کے تحت سال 2021ء کے دوران متوقع جرمنی میں بننے والے موسمیاتی نظاموں کو عربی، کُرد، سلاوی اور دیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والے نام بھی دیے جائیں گے۔ اس سے پہلے جرمن نام ہی استعمال کیے جاتے رہے ہیں جیسے گنٹر اور انگیلا وغیرہ۔

نیو جرمن میڈیا میکرز این ڈی ایم نامی ایسوسی ایشن کے بقول کسی زیادہ دباؤ والے موسمیاتی نظام کو نام دینے کے لیے اسپانسرز کے 360 یورو خرچ ہوتے ہیں جبکہ کم دباؤ والے نظام کو نام دینے پر 240 یورو خرچ ہوتے ہیں۔ اس ایسوسی ایشن نے چنا، خوئے اور رومانی جیسے نام بھی اس فہرست میں شامل کرائے ہیں۔

این ڈی ایم کی چیئرپرسن فیردا اتمان کے بقول، ”اب تک ہمارے موسمیاتی نظاموں کے زیادہ تر جرمن نام رکھے جاتے ہیں، حالانکہ  جرمنی میں آباد 26 فیصد لوگ تارکین وطن پس منظر رکھتے ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ فیردا اتمان تنوع کے فروغ کے لیے کام کرنے والے ان دیگر افراد میں بھی شامل تھیں جنہوں نے جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کو گزشتہ برس جولائی میں چیلنج کیا تھا کہ وہ ملکی پولیس میں نسل پرستانہ رویوں اور نسلی بنیادوں پر تحصیص جیسے رویوں کا جائزہ لیں۔

ترک پس منظر رکھنے والے فیردا اتمان کے بقول، ”موسمیاتی نظاموں کو متنوع بنانا محض ایک علامتی قدم ہے ۔۔۔ اس میں جو اہم چیز ہے وہ یہ کہ سماجی تنوع ہر جگہ عام ہو جائے۔

CONTENT PARTNER: DW URDU


Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago