Categories: World

سرد ترین کینیڈا میں شدید ترین گرمی کا راج، 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سینکڑوں ہلاک۔

کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور شدید گرمی کے باعث اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اچانک اور غیرمعمولی گرمی سے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جمعہ سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 233 ہو گئی ہے جبکہ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری طرف ماہرین موسمیات نے مزید کئی روز تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق صرف برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں اچانک ہونے والی 69 اموات رپورٹ ہوئیں۔پولیس کے مطابق ان اچانک اموات کی وجہ قیامت خیز گرمی ہو سکتی ہے جبکہ حبس اور گھٹن سے دم توڑ جانے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔ برٹش کولمبیا کی انتظامیہ نے صوبے میں سکول بند کر دیے ہیں اور شدید گرمی سے گلیشیئر پگھلنے کے باعث سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے۔

رواں برس کینیڈا کےسرد ترین علاقوں میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور دکانوں سے ائیرکنڈیشنرز ختم ہو گئے ہیں جبکہ تاریخ میں پہلی بار کینیڈا میں درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ درجہ حرارت بڑھنے پر کینیڈا کے مختلف شہروں میں جگہ جگہ کولنگ سنٹرز(ٹھنڈا کرنے کے مراکز) اور مسٹنگ سٹیشنز (پانی کی پھوار ڈالنے کے مراکز) قائم کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ برٹش کولمیبا میں 28 جون 1895 کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 31.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

18 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

3 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago