A man managed to reach Paris by hiding in the landing gear of a plane
دنیا بھر میں بیشتر افراد بیرون ملک جانے کا خواب دیکھتے ہیں اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ فرانس میں سامنے آیا جہاں ایک شخص الجزائر سے طیارے کے لینڈنگ گئیر میں چھپ کر ہزاروں میل کا فاصلہ طے کرکے پیرس پہنچا۔
اس سال 28 دسمبر کو پیرس کے ائیر پورٹ سے ائیر الجزائر کی ایک پرواز کے لینڈنگ گئیر میں چھپے شخص کو دریافت کیا گیا جس کی حالت کافی خراب تھی۔
درحقیقت اس کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا اور اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ پرواز الجزائر کے شہر اوران سے روانہ ہوئی تھی اور ڈھائی گھنٹے تک فضا میں رہنے کے بعد پیرس پہنچی۔
لینڈنگ گئیر طیارے کے اس حصے میں ہوتا ہے جہاں کارگو اور پہیے موجود ہوتے ہیں اور وہاں کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے منفی 60 سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے۔
اسی طرح وہاں آکسیجن کی مقدار بھی بہت کم ہوتی ہے، اس لیے وہاں پرواز کے دوران کچھ دیر کے لیے رہنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔
اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔
سال 2019 میں جنوب مغربی لندن کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے ایک طیارے سے ایک لاش ایک شخص کے گھر کے باغ میں گری تھی۔
اس وقت بھی کہا گیا تھا کہ یہ شخص لینڈنگ گئیر میں چھپ کر سفر کر رہا تھا۔
سال 2015 میں جنوبی افریقا سے لندن کے ائیرپورٹ پہنچنے والی ایک پرواز کے لینڈنگ گئیر سے بھی ایک لاش ملی تھی، جبکہ اس کا ساتھی 10 گھنٹے طویل پرواز میں بچنے میں کامیاب رہا تھا۔
via: Daily AAJ
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…