یمنی علی عنترجنہیں “ذوالقرنین” بھی کہا جاتا ہے ایک سو چالیس سال زندہ رہنے اور طویل عمر پانے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے دار فانی سے کوچ کرگئے۔
علی عنتر جو طویل عمرپانے کی وجہ سے ’ذوالقرنین‘ کے لقب سےبھی مشہور تھے کا تعلق دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع الجوف گورنری سے تھا۔ انہوں نے ایک پوری صدی اور ایک تقریبا آدھی صدی کی زندگی پائی جسکی وجہ سے انہیں ’ذوالقرنین‘ کے لقب سے جانا جاتا تھا۔
مگریمن کے ’ذوالقرنین‘ کی وجہ شہرت ان کی طویل عمر ہی نہیں بلکہ ان کے اس لقب میں پنہاں ایک اور حیران کن راز بھی پوشیدہ ہے۔علی عنترکے سرپر دو سینگ بھی پیدا ہوئے۔ ان کے اقارب نے سینگوں کوسرجری کے بغیرآگ سے داغ کرختم کرنے کی کوشش کی جو علی عنتر کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ سینگ کٹنے کے تیسرے روز علی عنتر چل بسے۔
الجوف گورنری کے علاقے برط المراشی میں ان کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ اتوار کو معمر شخص کی موت اس کی صحت اور دماغی حالت کی خرابی اور بڑھاپے کی علامات میں مبتلا ہونے کے بعد ہوئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینگوں کو جدید طبی طریقے سے نہ کاٹنے اور روایتی طریقے سے سینگ کاٹنا ان کے لیے موت کا باعث بنا۔
یمنی اخبار “عدن الغد” کی رپورٹ کے مطابق علی عنترکے سر میں دو سینگ اس وقت نمودار ہوئے جب اس کی عمر ایک سو سال سے تجاوز کر گئی، جب یہ بڑھنے لگے اور اس کے سر کے آگے سے اس کے رخساروں پر لٹک گئے اور پھر اس کے منہ کی سیدھ تک پہنچ گئے۔
علی عنترکی زندگی میں تین صدیوں کا کچھ نا کچھ حصہ رہا ہے۔ اس نےانیسویں صدی کے آخر، بیسویں صدی پوری اور اکیسویں صدی کے دو عشرے شامل ہیں۔
via: Alarabiya Urdu
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…