Categories: Latest News

کے پی کی نگران کابینہ کا بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کیس ری اوپن کرنیکا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے  بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے  کے لیے نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں

پشاور بی آر ٹی کے اخراجات زیادہ آمدن کم، 6ارب کا خسارہ

بی آر ٹی پشاور ایک عوامی منصوبہ ہے اور اس کا مقصد منافع کمانا نہیں بلکہ عوام پر بوجھ ڈالے بغیر ایک اچھی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ ترجمان ٹرانس پشاور

دوسری جانب اجلاس میں ماہانہ 25 ہزار معاوضہ لینے والے سوشل میڈیا انفلوائنسرز سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

 واضح رہے کہ چند روز  قبل پشاور بی آر ٹی کے اخراجات زیادہ اور  آمدن کم ہونے کا انکشاف ہوا  تھا۔

دستاویزات میں بتایا گیا تھا کہ  2 سال کے دوران بی آر ٹی پشاور کو 6 ارب 35 لاکھ سے زیادہ کا خسارہ ہوا، 22-2021 میں بی آر ٹی کو ایک ارب 53 کروڑ 9 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جب کہ اخراجات 4 ارب 50 کروڑ سے زیادہ ہوئے۔

via: GEO NEWS

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago