Categories: Latest News

شادٹ فال بڑحنے کی وجہ سے پشاور میں 4گھنٹے اضافی لوڈشیڈنگ ، شہری بلبلا اٹھے

شادٹ فال بڑحنے کی وجہ سے پشاور میں 4گھنٹے اضافی لوڈشیڈنگ ، شہری بلبلا اٹھے

ویب ڈیسک: موسم گرما نے لی انگڑائی، بجلی شارٹ فال بڑھنے لگا، موجودہ کم ہوتے شارٹ فال میں پشاور میں 4گھنٹے اضافی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی ہے، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنی پیسکو نے صورتحال کو جنریشن شارٹ فال کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔
پشاور میں 4گھنٹے اضافی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پیسکو ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان واضح فرق پیدا ہو چکا ہے جس کے باعث فورسڈ لوڈ مینجمنٹ پر مجبور ہونا پڑا، اس وقت پیسکو ریجن میں بجلی کی مجموعی طلب 2ہزار میگاواٹ ہے جبکہ سپلائی صرف 1351 میگاواٹ تک محدود ہے جس کے باعث شدید شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس صورتحال میں نہ صرف شیڈولڈ لوڈشیڈنگ جاری ہے بلکہ اضافی طور پر 3 سے 4 گھنٹے تک غیر اعلانیہ بجلی بند کی جا رہی ہے، تاہم یہ اقدامات عارضی ہیں، جیسے ہی جنریشن شارٹ فال پر قابو پا لیا جائے گا فورسڈ لوڈ مینجمنٹ ختم کر دی جائے گی۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

24 hours ago