Categories: World

آئرلینڈ میں بھیڑ 85 لاکھ میں فروخت

یورپ میں واقع شمالی آئرلینڈ کا ایک انتہائی مہنگا سات ماہ کا بھیڑ نیلام ہو گیا۔ جسے 44 ہزار یورو (ساڑھے 37 ہزار پاؤنڈ) میں خرید لیا گیا ہے۔

سنہری رنگ کے سفولک نسل کی بھیڑ کا مالک آئرش سے تعلق رکھنے والا رچرڈ تھامسن ہے، جو سالوں سے ریوڑ کے کام سے منسلک ہے۔

آئرش بریڈر رچرڈ تھا مسن نے مقامی کائونٹی کے ڈونگیل میں بھیڑ کو مہنگے ترین داموں بیچ کر سابقہ ​​ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل جانور 38 ہزار یورو میں فروخت ہوا تھا۔

نیلامی کا عمل اور صحت مند بھیڑ کو دیکھنے بڑی تعداد میں شہریوں نے ڈونگیل کا رخ کیا اور اس ایونٹ میں دلچسپی دکھائی۔

بی بی سی کو رچرڈ کا کہنا تھا کہ انہیں جو بھیڑ کی جو قیمت ملی ہے اس نے ان کے سارے خواب کو سچ ثابت کردیے ہیں، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ انہوں نے اتنی قیمت کا نہیں سوچا تھا۔

بھیڑ کے مالک نے بتایا کہ 2015 میں اس نے بھیڑوں کے اپنے ریوڑ کی افزائش شروع کی، اور وہ جانتا تھا کہ یہ خاص نسل ہے اور اس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی، اور اس محنت کا پھل بھی اسے حاصل ہوا۔

via: Hum News

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

22 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago