پوری دنیا میں مقبول ہونے والی جنوبی کوریا کی نیٹ فلکس سیریز ’’سکویڈ گیم‘‘ پر شمالی کوریا نے پابندی لگا رکھی ہے اور اسے سمگل کرکے لانے والے ایک شخص کو سزائے موت بھی دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شخص مبینہ طور پر یو ایس بی کے ذریعے شو کو چین سے شمالی کوریا لایا تھا، جسے اس نےایک ہائی اسکول کے طلباء کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس شو کو دیکھنے والے ایک طالب علم کو عمر قید اور دیگر کو 5 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق طلباء کے علاوہ اسکول کے پرنسپل، یوتھ سیکرٹری اور اساتذہ کو بھی سزا دی گئی ہے اور انہیں ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
شمالی کوریا میں’’ کم جونگ ان‘‘ کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سیریز نے جنوبی کوریا کے سرمایہ دارانہ نظام کو فروغ دیا گیاہے لہٰذا اسے بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…