Categories: World

ستر’70’ سالہ خاتون نے بچے کو جنم دیکر ڈاکٹروں کو بھی حیران کردیا

لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب اور حیرت انگیز واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن کے بارے جان کر انسان کو یقین نہیں ہوتا ،اسی طرح بھارت کے بارے اگر بات کی جائے تواس کو حیرت انگیز واقعات کے طور پر یاد رکھا جائے تو یہ بے جا نہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے گاؤں کچ میں پیش جہاں پر ایک 70سالہ خاتون نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیکر نہ صرف پوری دنیا بلکہ ڈاکٹروں کو بھی حیرت زدہ کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس عمر میں خاتون کا عام طریقے سے ماں بننا تو شائد ممکن نہیں تھا لیکن ڈاکٹروں نے خاتون جس کا نام “جیونبن رابری” کے ہاں مصنوعی حمل کاری کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی جس نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا۔

خاتون کی 25 برس کی عمر میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد 45 برس سے وہ ماں بننے کا خواب دیکھ رہی تھی۔ یہاں تک کہ ڈاکٹروں نے بھی تمام کوششیں چھوڑ دی تھیں۔

ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ رابری اپنے شوہر کے ساتھ آئی تھی جو اس سے عمر میں 5 برس بڑا ہے۔ ڈاکٹر نے دونوں کو بتایا کہ ان کے ہاں اس عمر میں اولاد کا ہونا ممکن نہیں ہے تاہم رابری نے اصرار کیا۔ اس نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس کے خاندان میں کئی لوگوں نے کوشش کی اور ان کے ہاں اولاد کی پیدائش بھی ہو گئی۔ آخر کار رابری کے ہاں بھی مصنوعی حمل کاری کا طریقہ کامیاب رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ کیس اس کی زندگی کا نادر ترین کیس ہے۔

خیال رہے کہ ایک بھارتی خاتون منجیاما یارامتی نے 2019ء میں 74 برس کی عمر میں مصنوعی حمل کاری کے ذریعے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ اس طرح وہ دنیا کی عمر رسیدہ ترین ماں بن گئی تھیں۔

via: Duniya News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

16 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

23 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago