Divorce 3 minutes after marriage
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک )شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر مشکل میں پڑ گیا۔
عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ رانیہ نامی دلہن نے اپنے شوہر سے طلاق کی درخواست کرتے ہوئے ایک مقدمہ دائر کیا اور کہا کہ میرے شوہر نے مجمعے کے سامنے میری توہین کی اور مجھے کہا کہ ’تم گدھی ہو۔‘
رپورٹ کے مطابق رانیہ جس نے طب کی تعلیم حاصل کی اور ڈگری ہولڈر ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے ایک 33 سالہ ڈاکٹر علی سے شادی کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ علی سے شادی کرنے کیلیے اس لیے راضی ہوئی تھی کیونکہ وہ دونوں ایک ہی جگہ تعلیم حاصل کر رہے تھے لیکن اس کی سماجی حیثیت ان کے خاندان سے بہت کم تھی۔ علی کے انداز سے پتا چلتا تھا کہ وہ اچھا شخص نہیں تھا، لیکن میں نے پہلے تو اس امید پر نظر انداز کیا کہ وہ میرے ساتھ اپنا برتاؤ بدل لے گا۔ مگر جلد ہی اس کی اصلیت کا پول کھل کر سامنے آگیا۔
رانیہ نے مزید کہا کہ شادی کے دن تقریب میں شرکت کے دوران میں زمین پر گر گئی اور جلدی سے اٹھنے کی کوشش کی، لیکن میرے شوہر نے مہمانوں کے سامنے مجھے کہا، ’گدھی اٹھو‘ تب میرے بھائی نے مداخلت کی۔ اور اسی طعنے کے ساتھ جواب دیا کہ دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا اور میں شادی چھوڑ کر اپنے گھر چلی گئی۔
رانیہ نے بتایا کہ کچھ دنوں کے بعد میرا شوہر مجھے واپس لینے آیا لیکن میرے والد اور بھائی نے مجھے اس کے ساتھ بھیجنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے بھی ان سے طلاق کا مطالبہ کیا، لیکن شوہر نے انکار کر دیا۔
via Daily Ausaf
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…