Categories: World

دنیا کا اب تک کا گرم ترین دن 21 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ

دنیا کا اب تک کا گرم ترین دن 21 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ

ویب ڈیسک – لندن: یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سب سے گرم ترین دن 21 جولائی کو تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ہوا کا اوسط درجہ حرارت 17.09 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ جو گزشتہ جولائی سے زیادہ ہے۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمنٹ چینج سروس نے رائٹرز کو بتایا کہ یومیہ اوسط درجہ حرارت کا 84 سالہ ریکارڈ 21 جولائی بروز اتوار کو ٹوٹ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی لگاتار 3 جولائی سے 6 جولائی تک موسمیاتی تبدیلی کے باعث ریکارڈ درجہ حرارت دیکھا گیا تھا۔ تاہم اس برس یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2024 کے ابتدا سے ہی لگتا تھا کہ یہ سال گرم ترین سال ہونے کے 2023 کے ریکارڈ کو توڑ دے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس گرم موسم نے امریکہ سمیت برطانیہ اور دیگر ٹھنڈے ممالک کو جھلسا کر رکھ دیا ہے۔ ہیٹ ویو سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

via Hum News

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago