ابوظہبی، 17 ستمبر 2025: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزا کے حصول پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پابندی کا اطلاق یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش کے شہریوں پر ہوگا۔
امیگریشن سرکلر کے مطابق ان ممالک سے آنے والی نئی درخواستوں کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے اور نہ ہی نئے سیاحتی ویزے جاری کیے جائیں گے اور نہ ہی ورک پرمٹ۔
اگرچہ یو اے ای حکام نے اس فیصلے کی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی، تاہم مختلف رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سیکورٹی خدشات اور سفارتی کشیدگی سے منسلک ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یو اے ای نے اسی نوعیت کی پابندیاں عارضی طور پر نافذ کی تھیں، جن میں نائجیریا کے شہریوں کے لیے ویزا پابندی بھی شامل تھی، تاہم اس حوالے سے سرکاری بیانات محدود ہی جاری کیے گئے تھے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…