بھارت کی مشہور سیاسی شخصیت اسد الدین اویسی نے ایک مرتبہ پھر دبنگ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن ضرور بھارت کی وزیر اعظم بنے گی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر کوئی لڑکی حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہے اور اپنے والدین سے بھی ایسا کرنے کا کہتی ہے تو اگر اس کے والدین اسے اجازت دے دیں تو اسے کون روک سکتا ہے۔
اپنے خطاب میں مزید کہا کہ لڑکیاں حجاب پہنیں گی، نقاب پہنیں گی، کالج جائیں گی، ڈاکٹر، کلکٹر اور بزنس مین بنیں گی۔ یہی نہیں بلکہ اپ سب یہ بات یاد رکھیں شاید میں زندہ ہوں یا نہیں لیکن حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن ضرور بھارت کی وزیر اعظم بنے گی۔
واضح رہے کہ بھارت میں حجاب کا تنازع بھارتی ریاست کرناٹک میں اس وقت پیش آیا جب مسکان نامی لڑکی اپنے کالج گئی تو وہاں انہیں ہندو انتہا پسندوں نے دیکھ کر نعرے “جے شرعی رام” کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔
جس کا جواب اسلام کی اس شہزادی نے “اللہ اکبر اللہ اکبر” کے پر جوش نعرے لگا کر دیا۔
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…
پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…
پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال…
پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر ویب…
سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں سوئی ناردرن…