Winston Churchill's fake teeth auctioned for £18,000
لندن (): سابق برطانوی وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کے سونے کے سانچے میں لگے نقلی دانت 18 ہزار برطانوی پاؤنڈ (63 لاکھ 43 ہزار پاکستانی روپے) میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے۔
اوپر کے چھ دانتوں کا یہ سیٹ اس طرح سے بنایا گیا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کو لکنت سے بچایا جاسکے جن کو لگا کر انہوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران مشہور تقاریر کیں۔
چرچل کے لیے یہ دانت اتنے اہم تھے کہ وہ ایسے دو سیٹ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے تھے۔ نیلام کیا گیا سیٹ جنگ کی ابتداء میں ان کے لیے بنایا گیا تھا۔
نیلامی کرنے والی کوٹس وولڈ آکشن کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ دانت تعین کی گئی قیمت 8000 پاؤنڈز سے دُگنی قیمت میں ہاتھوں ہاتھ نیلام ہوگئے۔
1940 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے والے ونسٹن چرچل کو ساری زندگی دانتوں کے مسائل کا سامنا رہا۔ انہوں نے اپنی 20 کی دہائی میں زیادہ تر دانت کھو دیے تھے۔
via Daily AAJ
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…