کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تاریخی شہر پشاورکے تفریحی دورے کا انعقاد
کورونا وائرس کے بعد جنوبی ایشیاء کے سب سے قدیم رہائشی شہرپشاور کے تاریخی مقامات گورگٹھڑی، سیٹھی ہاؤس، نمک منڈی، مسجد مہابت خان، عجائب گھر اور دیگر مقامات کی سیر
پشاوراور خصوصاً خیبرپختونخوا کو ٹورسٹ ڈسٹینیشن کے طور پر متعارف کروائینگے، سٹی ٹوور کے انعقاد کا مقصد یہاں موجود تاریخی مقامات کی سیر، معلومات اوراہمیت اجاگر کرانا ہے، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کامران آفریدی
پشاور:18 اکتوبر2020 (پریس ریلیز) خیبرپختونخواکلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام جنوبی ایشیاء کے سب سے قدیم رہائشی شہر پشاورکے تاریخی مقامات کی سیراور تفریحی دورے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر آسیہ، عائشہ بانو،ساجدہ، رابعہ بصری، مدیحہ خان اور ڈاکٹر سمیرہ شمس، گلوکارہ لیلا خان، پشتو اداکارہ شازمہ حلیم اورفیمیلز نے شرکت کی۔پشتو گلوکارہ لیلا خان نے پشاور کے تاریخی دورے میں بطور سیاحتی سفیر شرکت کی جنہو ں نے نہ صرف فیمیلز کے ساتھ وقت گزارا بلکہ ان کے ساتھ تمام تاریخی مقامات کی سیرو تفریح بھی کی۔پھولوں کے شہر پشاور کے دورے کا آغازعجائب گھر پشاور سے ہوا جہاں پر فیمیلز کو گندھارا تہذیب، بدھ مت کے آثارقدیمہ، مجسمے اور دیگر نوادرات کے بارے میں تفصیلی برینگ دی گئی جس کے بعد سیاحوں نے مسجد مہابت خان، ہیریٹج ٹریل، سیٹھی ہاؤس، گورگٹھڑی اور وہاں پرموجود میوزیم،مندر، تاریخی فائربریگیڈ اور دیگر مقامات کی سیر کرائی گئی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی بھی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاوراور خصوصاً خیبرپختونخوا کو ٹورسٹ ڈسٹینیشن کے طور پر فروغ دنیاہے۔ پشاور سٹی ٹوور کے انعقاد کا مقصد یہاں موجود تاریخی مقامات کی سیر و تفریح، معلومات اوران کی اہمیت کو اجاگر کرانا ہے، اس کے علاوہ جلد ہی خیبرپختونخواکے قبائلی اضلاع میں بھی ایسے سیاحتی دورے منعقد کئے جائینگے تاکہ ان اضلاع میں بھی سیاحت کو فروغ دیا جائے۔ آج کے اس دورے میں فلم انڈسٹری، پشتو گلوکارہ لیلا خان، ممبران صوبائی اسمبلی اور دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ٹوور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس اور پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں کیونکہ سیاحت کی ترقی پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر آسیہ، عائشہ بانو،ساجدہ، رابعہ بصری، مدیحہ خان اور ڈاکٹر سمیرہ شمس کا بھی اس موقع پر کہنا تھا کہ پشاور کی تاریخی دورے میں شریک ہوئے ہیں ایسے ایونٹس کے انعقاد سے سیاحوں کو تفریح کے مواقع میسر ہونگے۔ فیمیلز کا ایسے ایونٹس میں شرکت خوش آئند اقدام ہے۔ کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے فیمیلز کیلئے بہترین سٹی دورے کا انعقاد کیا ہے۔تاریخی دورے میں فیمیلز کیلئے سیٹھی ہاؤس میں روایتی رباب موسیقی کی محفل بھی منعقد کی گئی جس کے بعد فیمیلز اور سیاحوں کی لذیذ کھانوں سے مشہور فوڈ سٹریٹ نمک منڈی میں روایتی کھانے سے مہمان نوازی کی گئی۔دورے میں شریک فیمیلز کا کہنا تھا کہ ایسے تفریحی اور سیاحتی دورے کے انعقاد سے نہ صرف تفریح کا موقع ملتا ہے بلکہ ساتھ ساتھ پشاور کی تاریخ، تاریخی مقامات کی سیر اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ ایسے ایونٹس کا انعقاد تواتر سے کرنا چاہیے تاکہ فیمیلز اور سیاح مستفید ہو سکیں۔تاریخی سٹی ٹوور کے موقع پر ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، خیبرپختونخوا پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کی جانب سے خصوصی تعاون کیا گیا۔
تاریخی مقامات کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
via: Saad Bin Awais
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…