Latest News

مردان کی خواتین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ھے انھیں مواقع دینے کی ضرورت ھے، صدر وومن چیمبر آف کامرس

ملکی معیشت کو استحکام دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ‘ عقیلہ سنبل

مردان کی خواتین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ھے انھیں مواقع دینے کی ضرورت ھے ‘ صدر وومن چیمبر آف کامرس

مردان ! وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کی صدر عقیلہ سنبل نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال کر کام شروع کردیا ہے ۔ اس موقع پر وومن چیمبر کی ایگریکٹیو کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیمبر صدر عقیلہ سنبل نے کہا کہ چیمبرآف کامرس کے پلیٹ فارم سے کاروباری خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔ ملکی معیشت کو استحکام دینے کے لئے بھی تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مردان کے خواتین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔لیکن انہیں موقع دینے کی ضرورت ہے جس کے لئے وومن چیمبر اپنے پلیٹ فارم سے انہیں مواقع فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وومن چیمبر کے پلیٹ فارم سے ہنر مند خواتین اپنے بنائے ہوئے ملبوسات’ کڑھائ’ ہنڈ کرافٹ ‘ ایمبرڈری ‘ پینٹنگ ‘ اور دیگر اشیاءکو عالمی منڈیوں تک پہنچاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وومن چیمبر میں کسی بھی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے ۔بعض عناصر اس ادارے کو بھی خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ لیکن وہ عناصر اپنے مزموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ھونگے ۔نو منتخب سنئیر نائب صدر رمیم ناز اور نائب مس روبی نے کہا کہ چیمبر کے ساتھ رجسٹریشن کر کے خواتین یوایس کے ساتھ منسلک ہوکر اپنی آمدن کو بڑھا سکتے ہیں پاکستان میں 60 فیصد مرد اور خواتین چھوٹے اور درمیانے کاروبار سے وابسطہ ہیں ان کے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لئے چیمبر کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

4 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago