Peshawar: Firing in Falakser Plaza, three brothers including famous TikToker "Raz Bhai" injured
پشاورلائیو: پشاور کینٹ کے مصروف تجارتی مرکز فلک سیر موبائل پلازہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مشہور ٹک ٹاکرز “رز بھائی” اور ان کے دو بھائیوں پر قاتلانہ حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بھائی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
واقعے پر تاجر برادری کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ تاجر رہنما رفیع جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف ہمارے بھائیوں پر ہوا بلکہ یہ پورے تاجر طبقے کے لیے ایک خطرناک پیغام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے نہ صرف فائرنگ کی بلکہ متاثرین کو زدوکوب کرنے کی کوشش بھی کی۔
رفیع جان نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت تاجر برادری پشاور کینٹ اپنے ادارہ پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری اور سختی سے نوٹس لیا جائے، تاکہ تاجروں اور عام شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…