Categories: Health

دل میں لگائے سینسرز سے ہسپتال پر رش کم ہونے لگا

ویب ڈیسک کسوٹی ڈیجیٹل: لندن، ایک مطالعے میں دیکھا گیا ہے کہ دل کی شریانوں میں لگائے جانے والے سینسر کی مدد سے دل بند ہونے کے سبب اسپتال میں ایمرجنسی داخلوں کی تعداد میں نصف کمی آئی ہے۔دل میں نصب کیا جانے والا کارڈیو میمس مانیٹر بلڈ پریشر میں معمولی سےمعمولی اتار چڑھاؤ کی نشان دہی کرتا ہے جو صحت کی خرابی کا سبب ہوسکتا ہے۔ہر صبح سینسر لگے مریض ٹراسنمٹر لگے ایک تکیے پر لیٹتے ہیں جو سینسر سے رابطہ کرتا ہے۔ یہ سینسرڈاکٹروں کو جسم میں ہونے والی ان تبدیلیوں سے آگاہ کرتا ہے جو بعد ازاں کسی قسم کے مسئلے کا سبب بن سکتی ہیں اور مریض پر سنجیدہ نوعیت کے اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔حال ہی میں کیے جانےو الے ٹرائل میں ایسے 348 دل بند ہونے کے مریض شریک ہوئے، جن کا اوسطاً 18 مہینے تک معائنہ کیا گیا۔طبی جرنل لانسٹ میں شائع ہونے والے تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ جن افراد میں سینسر لگایا گیا ان کے اس کیفیت میں اسپتال لے جانے کے واقعات میں سینسر نہ لگوانے والے افراد کی نسبت 44 فی صد کمی آئی۔دل کے دورے(اس کیفیت میں دل کو خون رسائی اچانک بند ہوجاتی ہے) کے برعکس دل کے بند ہوجانے کا کوئی علاج نہیں۔ اس کیفیت میں دل پٹھے کمزور ہونے کے سبب مؤثر انداز میں خون پھینکنے کے قابل نہیں رہتا۔ہارٹ فیلئر کا سب سے عام سبب ہارٹ اٹیک ہے جس سے دل کے کمزور ہوجاتا ہے لیکن ساتھ ہی دل کے والو، وائرل انفیکشن یا جینیاتی وجوہات کے سبب بھی ہارٹ فیلیئر ہوسکتا ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago