Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: بینک ڈکیتی میں کروڑوں کی رقم اور سونا لوٹ لیا گیا

خیبرپختونخوا: بینک ڈکیتی میں کروڑوں کی رقم اور سونا لوٹ لیا گیا

نوشہرہ (ویب ڈیسک): ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں بینک ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو ایک کروڑ 78 لاکھ 79 ہزار روپے اور 578 تولے سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ پبی میں بینک منیجر کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔ رپورٹ میں بینک منیجر نے بتایا کہ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے چوکیدار کو اے ٹی ایم مشین کے کمرے میں رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو بینک کے کیمرہ سسٹم کو بھی کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے، جس سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام کر رہی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

15 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago