Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں نصاب تعلیم میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین شامل کرنے پر غور

خیبرپختونخوا میں نصاب تعلیم میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین شامل کرنے پر غور

پشاور: خیبرپختونخوا میں نصاب تعلیم میں موسمیاتی تبدیلی کے مضامین شامل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا انوائرنمنٹل پروٹیکشن کونسل نے اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری محکمہ موسمیات، جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات کریں گے، جبکہ دیگر اراکین میں چیئرمین خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ، ڈائریکٹر کریکولم، ڈائریکٹر محکمہ اعلیٰ تعلیم، ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم، اور جامعہ پشاور کے شعبہ ماحولیاتی سائنسز کے چیئرمین شامل ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین کی تیاری میں نجی اسکولوں کے نمائندے بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ تمام سطحوں پر یکساں نصاب کی تیاری ممکن ہو سکے۔

یہ اقدام ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے آگاہی فراہم کرنے اور نئی نسل کو ان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

7 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

23 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago