Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل، ذبح شدہ نعش برآمد

خیبرپختونخوا: نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل، ذبح شدہ نعش برآمد

پشاورلائیو: مردان، 3 جنوری 2025: مردان کے علاقے رستم میں کمرگئی بائی پاس کے قریب ایک شخص کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں لاش کو ٹائپ ڈی ہسپتال رستم منتقل کیا، جہاں اس کی شناخت 28 سالہ شاہ زمان کے طور پر ہوئی، جو محلہ اسلام آباد، رستم کا رہائشی تھا۔

واقعے کی تفصیلات اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر اس واقعے کو ذاتی دشمنی یا کسی پرانی رنجش کا نتیجہ سمجھا جا رہا ہے، تاہم مزید معلومات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

مقامی افراد نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے جلد انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

14 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago