Categories: Latest News

خیبرپختونخوا کی 34 جامعات کو سالانہ 15 ارب روپے خسارے کا سامنا

خیبرپختونخوا کی 34 جامعات کو سالانہ 15 ارب روپے خسارے کا سامنا

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا کی جامعات شدید مالی مشکلات کی زد میں آگئیں، صوبے کی 34 جامعات کو سالانہ 15 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق سال 24-2023 میں جامعات کے اخراجات 37 ارب اور آمدن 22 ارب روپے ہوئی، آمدن اور اخراجات میں فرق کے باعث سالانہ 15 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافے سے آمدن اور خسارے میں اضافہ ہوا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملنے والی 9 ارب 40 کروڑ کی گرانٹ 2018 سے بند ہے، صوبائی حکومت نے گزشتہ اور رواں سال 2 ارب روپے سے زائد گرانٹ ان ایڈ جاری کئے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ صوبے کی جامعات کو 13 ارب 90 کروڑ روپے صرف تنخواہوں اور پنشن کیلئے درکار ہیں۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صوبائی حکومت نے مزید 3 ارب روپے بطور گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی، صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد جامعات کو 3 ارب روپے جاری کئے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مالی خسارے کے باعث صوبے کی جامعات کے انتظامی اور دیگر مسائل شدت اختیار کر گئے ہیں۔

via Duniya News

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago