peshawar live news-update
پشاور ( وقائع نگار ) نوتھیہ جدید گل آباد نمبر 2 کے رہا ئشیوں نے گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف سوئی گیس آفس حیات اآبادکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت چیئرمین شاکر اللہ خان اور دیگر علاقہ مشران نے کی مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینزر اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے جبکہ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سوئی گیس عملے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کر رکھا ہے جسکی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مہنگے داموں ایل پی خریدنے سمیت لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہے تاہم متعلقہ حکام سوئی گیس کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر علاقے میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…