Categories: Latest News

محکمہ سیاحت، ثقافت،کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا

پشاور:03فروری 2021(محمد سعد سے)محکمہ سیاحت خیبرپختونخواکے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور فرنٹیئر 4×4 کلب کے باہمی اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوابی دریائے سندھ ہنڈمیوزیم کے قریب 4×4 انڈس ریور واٹر کراس جیپ ریلی منعقد کی جائے گی جس میں 50 سے زائد مرد و خواتین ماہر 4×4 جیپ ڈرائیورشرکت کرینگے۔ریلی میں لالین اخونزادہ، بی بی عائشہ اور سلمہ خان سمیت مرد ڈرائیور ملک کے مختلف شہروں سے ریلی کا حصہ ہونگے۔ ریلی کے شرکاء کیلئے دریائے سندھ صوابی ہنڈ کے مقام پر دشوارگزار پتھروں اور دریا کی لہروں کو چیرتے ہوئے ٹریک تیار کیا گیا ہے جس میں 4×4جیپوں کے ڈرائیوراپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے۔ریلی کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے دریائے سندھ صوابی کے مقام پر کشتی پریڈ ، بائیکر، اور ساتھ ساتھ آرچری کھیل بھی سیاحوں کی تفریح کا مرکز ہوگا۔ ریلی کے انعقاد کا مقصد بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر جاری مظالم، بربریت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانا ہے۔ریلی میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور صوبے میں ضم قبائلی اضلاع سے بھی 4×4 کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں سمیت شرکت کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرینگے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago