Categories: Latest News

موسم بہار شجر کاری مہم جاری، پشاور میں 8 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

موسم بہار شجر کاری مہم جاری، پشاور میں 8 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

پشاورلائیو: صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پشاور میں موسم بہار شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کا مقصد شہر کو سرسبز و شاداب بنانا اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہے۔ “سرسبز پشاور، محفوظ مستقبل” کے نعرے کے تحت جاری اس مہم کے دوران پشاور بھر میں آٹھ لاکھ سے زائد درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی سربراہی میں ناردرن بائی پاس پر شجرکاری مہم کے تحت 1540 سے زائد پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (حسن خیل) شہروز مفتی، اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی) علینہ، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر عبدالستار سمیت محکمہ جنگلات کے حکام، ریونیو اہلکار، اساتذہ، طلباء، عوامی نمائندگان اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پشاور کو سرسبز بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کم کرنے، آکسیجن فراہم کرنے اور درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ شہر کو مزید خوبصورت بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے طلباء اور مقامی افراد سے بھی بات چیت کی اور انہیں ماحول کے تحفظ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں، کیونکہ یہ مستقبل کی بہتری کے لیے ایک لازمی قدم ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ نہ صرف زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی کریں گے تاکہ یہ پروان چڑھ کر ہمارے شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنا سکیں۔”

ڈپٹی کمشنر نے مقامی افراد کو بھی شجرکاری میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور کہا کہ گھروں، دفاتر اور گلی محلوں میں درخت لگانے کی روایت کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شمولیت کے بغیر کسی بھی ماحولیاتی مہم کو کامیاب بنانا ممکن نہیں، اور اجتماعی کوششوں سے ہی آنے والی نسلوں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے تاکہ پشاور کو ایک سرسبز اور ماحولیاتی لحاظ سے بہتر شہر بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات، ریونیو اہلکاروں، اساتذہ اور طلباء کے جذبے کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

9 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

17 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

20 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

22 hours ago