Construction of Warsak Road to Nasir Bagh Road Northern Bypass should be completed by March 30, Commissioner Peshawar Division Riaz Khan Mehsud
پشاورلائیو: کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے زیر تعمیر نادرن بائی پاس کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو سختی سے ہدایت دی کہ ورسک روڈ تا ناصر باغ روڈ نادرن بائی پاس کی تعمیر 30 مارچ تک مکمل کی جائے، تاکہ یونیورسٹی روڈ اور جمرود روڈ پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
کمشنر پشاور نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام کو مزید تیز کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نادرن بائی پاس کی تکمیل سے پشاور میں ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو سفری سہولیات میں آسانی فراہم ہوگی۔
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے کمشنر پشاور کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں تاکہ شہری جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…