Bhana Mari Police Station action: Gang involved in theft of foreign currency and jewelry arrested
پشاورلائیو: تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گھر کا تالہ توڑ کر ملکی و غیر ملکی کرنسی اور قیمتی طلائی زیورات چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خورشید ولد انور، اول شیر عرف شیرو ولد مصر اللہ (ساکنان ڈاگ حسن خان) اور آیاز ولد عمر گل (سکنہ ستار شاہ باچہ) شامل ہیں۔
ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 1455 امریکی ڈالرز، 3 لاکھ روپے نقد اور 6 تولے سونا برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، اور مزید تفتیش کے ذریعے دیگر جرائم کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…