ویب ڈیسک : محکمہ کسٹم پشاور نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ڈیڑ ھ کروڑ روپے مالیت سے زائد کا سو نا برآمد کر کے میاں بیوی کو گرفتا رکر لیا، محکمہ کسٹم حکام کے مطابق باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران دبئی سے پشاور آنے والے میاں بیو ی کو حراست میں لے کر تلاشی لی گئی تو ان کے قبضہ سے 1کلو گرام سے زائد سونا برآمد ہوا جو وہ غیرقانونی طور پر لے جا رہے تھے، ملزموں کی شناخت مطیع اللہ سکنہ پشاور اور مسماة (ن) کے ناموں سے ہوئی ہے، کسٹم حکام کے مطابق برآمد ہونے والا سونا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ہے، ملزم میاں بیوی اس حوالے سے کسی قسم کی قانونی دستاویزات پیش نہ کر سکے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
via: Mashirq TV
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…