2 women, 5 TikTokers arrested for sharing obscene video in Peshawar
پشاور ( اوصاف نیوز) پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، تھانہ شاہ پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین ٹک ٹاکر گرفتار کر لیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ خواتین ٹک ٹاک پر نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرتی تھیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو اکاونٹ بند کرنے کیلئے خط بھی لکھ رہے ہیں ۔
مردان صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اداروں نے کے پی پولیس سے رابطہ کر کے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے والے ٹک ٹاک اور فیس بک اکاؤنٹس کیخلاف مشترکہ کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
کارروائی کے دوران کے پی پولیس نے مختلف غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا ہے۔
علاوہ ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےصوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ چمکنی نے بھی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانےوالے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز بالخصوص ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…