A young student was tortured and hanged to death in Peshawar.
پشاور: شاہ پور کے علاقے میں 17 سالہ طالبعلم کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کر دیا گیا، جبکہ ملزمان مقتول کا رکشہ بھی ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
شاہ پور پولیس کو محمد ارشاد ولد حامد جان سکنہ وڈپگہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا 17 سالہ بیٹا محمد بلال دسویں جماعت کا طالبعلم تھا۔ وہ شام کے وقت والد کا رکشہ لے کر مزدوری کے لیے گھر سے نکلا، تاہم رات گئے تک واپس نہ آیا۔
اہلخانہ نے بلال کی تلاش شروع کی اور مختلف تھانوں سے بھی رابطہ کیا۔ بعد ازاں شاہ پور تھانے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ عباس ٹاؤن، گھڑی بلوچ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اس کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کر دیا ہے۔
مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مقتول بدھوثمر باغ میں سواری اتارنے کے بعد وڈپگہ میں واقع اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں اسے قتل کیا گیا۔ پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ واقعہ رہزنی کا نتیجہ ہے یا قتل کی کوئی اور وجہ تھی۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جبکہ مختلف شواہد اور ممکنہ محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ورثا کے مطابق مقتول کے والد اور بھائی بھی رکشہ چلاتے ہیں۔ محمد بلال نے بھی چند ماہ قبل والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے پارٹ ٹائم مزدوری شروع کی تھی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بلال کے پاس موبائل فون نہیں تھا، جس کی وجہ سے اس سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
ورثا کے مطابق محمد بلال حافظ قرآن تھا اور مقامی مسجد میں مؤذن کے فرائض بھی انجام دیتا تھا۔
مقتول کو گزشتہ روز آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…