"Apna Meter Apni Reading" scheme announced to solve the problem of electricity overbilling
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لیے “اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان جلد وزیر اعظم کریں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ صارفین کو میٹر ریڈنگ کے لیے خود اختیار دیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت صارفین اپنے موبائل فون سے میٹر کی تصویر لے کر مخصوص ایپ پر بھیج سکیں گے، جس سے بلنگ کے عمل میں شفافیت آئے گی اور اوور بلنگ کا مسئلہ حل ہو سکے گا۔
اویس لغاری نے اجلاس میں مزید بتایا کہ
سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 56 فیصد اور
ایک سو ایک سے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے 48 فیصد بجلی سستی کی گئی ہے۔
بجلی سلیبز کی تبدیلی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سبسڈی کا ہدف صرف مستحق افراد ہیں، جنہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ ریلیف درست افراد تک پہنچے۔ اس سلسلے میں ڈیٹا کی درستگی کو بھی ضروری قرار دیا گیا۔
اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے بجلی لوڈ شیڈنگ، کنڈا سسٹم، اور لائن لاسز پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ رکن جنید اکبر نے کہا کہ صارفین کو 8 گھنٹے بجلی نہیں ملتی، لیکن تنقید ان پر ہوتی ہے، جبکہ سی ای او پیسکو نے دعویٰ کیا کہ بعض علاقوں میں بہتری آئی ہے اور آئندہ مہینوں میں مزید پیشرفت ہوگی۔
چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں بجلی کے نرخ برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ صنعتی شعبے کو دی جانے والی رعایت کراس سبسڈی ختم کرنے کی پالیسی کا نتیجہ ہے، اور زرعی شعبے کے لیے بھی جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے اس نئے اقدام کو صارفین کے ساتھ براہ راست روابط، شفافیت، اور بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…