Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف کارروائیاں تیز، سینکڑوں چھاپے مارے گئے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

ابوبکرصدیق (جیونیوز): ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز  کر دیں۔

گزشتہ کئی دنوں میں اوور بلنگ کے خلاف 335 جبکہ بجلی چوری کے خلاف 58 چھاپے مارے گئے۔ 

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے صوبے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کو خط لکھا تھا۔

اپنے خط میں وفاقی وزیر نے بجلی چوری روکنے سے متعلق اقدامات کیلئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کا وقت مانگتے ہوئے کہا تھا کہ پیسکو اور ٹیسکو میں بجلی نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپے ہے، خیبر پختونخوا میں پولیس کی مدد سے بجلی چوری کے خلاف مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ مسئلے کا ایک ممکنہ حل یہ ہے کہ ٹیسکو کے علاقوں میں ریکوری کیلئے صوبائی حکومت جامع پلان مرتب کرے، دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ صوبائی حکومت ٹیسکو کے علاقوں میں پاور سپلائی کا بیڑا اٹھالے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

5 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago