مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے جو گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ مارخور کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے لہٰذا اس کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے مگر پھر بھی لوگ اس کے غیر قانونی شکار سے باز نہیں آتے۔حالیہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران چترال نیشنل پارک سے 868 مارخور غائب ہو گئے ہیں جن کے بارے میں گمان ہے کہ انھیں غیر قانونی طور پر شکار کر لیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے سروے کے مطابق 2019 میں چترال نیشنل پارک میں مارخوروں کی تعداد 2 ہزار 868 تھی جو کہ اب کم ہو کر 2 ہزار رہ گئی ہے۔یاد رہے کہ حکومت ہر سال مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کے لیے صرف دو سے تین لائسنس ہی جاری کرتی ہے جن کی فیس کروڑوں روپے میں ہوتی ہے۔ 2019 میں ایک امریکی شکاری نے گلگت میں مارخور کے شکار کے لیے ایک لاکھ دس ہزار ڈالر کی ریکارڈ لائسنس فیس ادا کی جو کہ پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 52 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔
فیس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کا ایک بڑا حصہ مقامی آبادی میں تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ لوگ پیسوں کے لالچ میں مارخور کا غیر قانونی شکار نہ کریں جبکہ بقیہ رقم اس کے تحفظ پر خرچ کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی حکومت ہر سال قومی جانور کی افزائش نسل اور بقا کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کرتی ہے لیکن اس سب کے باوجود مارخور کے غیر قانونی شکار پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…