peshawar live news-update
پشاور(ویب ڈیسک) فقیر آباد کے علاقے سے چند روز قبل پرُاسرار طور پر غائب ہونے والی جواں سال غیر ملکی دوشیزہ کوئٹہ سے بازیاب کرالیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق افغان شہری کنداغا، جو سعید آباد کا رہائشی ہے، نے تھانہ فقیر آباد کو رپورٹ دی تھی کہ اس کی بیٹی اچانک گھر سے لاپتہ ہو گئی ہے۔ متاثرہ والد کا مؤقف تھا کہ اس کے قریبی رشتہ داروں نے لڑکی کو ورغلا کر مبینہ طور پر غائب کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنداغا نے اپنی ذاتی کوششوں اور اثر و رسوخ سے اپنی بیٹی کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے برآمد کیا اور فوری طور پر ڈی ایس پی فقیر آباد کو اطلاع دی۔پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی، تاہم لڑکی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اس کا بیان قلمبند کیا جائے گا تاکہ حقیقت سامنے آ سکے کہ یہ معاملہ اغوا ء کاہے یا شادی کا جھانسا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی پراسرار گمشدگی اور کوئٹہ سے برآمدگی کے حوالے سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…