Government decides to provide petrol to the public as per quota, preparation of app underway
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں صوبوں کو شامل کرنے کے لیے صدرمملکت آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیں گے اور اس سلسلے میں آج ملاقات کا امکان ہے جبکہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیےڈیجیٹل نظام لا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج شام ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے اور اس دوران پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں صوبوں کو شامل کرنے کے لیے انہیں اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 100 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے، جس کے بینیفشری پورے ملک کے عوام ہیں اور وزیراعظم صوبائی حکومتوں سے بھی سبسڈی میں حصہ ڈالنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیےڈیجیٹل نظام لا رہی ہے، حکومت ایک ایپ تیار کر رہی ہے جسے پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے ایپ میں رجسٹریشن کروائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت ہر شہری کا اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گا، ہر شہری کو ایپ میں طے شدہ کوٹے کے مطابق روزانہ کا پیٹرول یا ڈیزل مل سکے گا اور اس سلسلے میں حکومت نے پچھلے مارچ سے اس مارچ تک پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے اور وزیراعظم پیٹرولیم سبسڈی میں صوبوں کو شامل کرنے اور راشن بندی ایپ پر صدرمملکت کو اعتماد میں لیں گے۔
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…