Categories: Latest News

پشاور میں حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑی کارروائی، نجی ایکسچینج سے 23کروڑ روپے برآمد

پشاور میں حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑی کارروائی، نجی ایکسچینج سے 23کروڑ روپے برآمد

ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے پشاور میں حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی کرنسی ایکس چینج کے منیجر کو گرفتار کرکے 23 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نعیم خان کے مطابق کارروائی اندرون شہر صرافہ بازار میں کی گئی جس میں ہنڈی و حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج کے منیجر عطا اللہ کو گرفتار کرکے دکان کے خفیہ خانوں سے23کروڑ روپے برآمد کرلئے گئے ۔
نعیم خان کے مطابق غیر قانونی کرنسی ایکس چینج کے خلاف کی اب تک کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں کارروائی سے قبل ایک ہفتے تک ریکی کی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی نے بتایا کہ منیجر کی گرفتاری کے بعد اب اصل سرغنہ خالد منظور کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
ملزم خالد منظور سونے کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے اور ایف آئی اے کو مطلوب ہے، خالد منظور کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدالت نے رہا کردیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم عطا اللہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم کو زیادہ تر رقم افغانستان سے بھیجی جارہی تھی، نامعلوم لوگوں کو بھیجی جانے والی رقم ملک کے لیے خطرہ ہے، غیر قانونی طریقہ کار سے بھیجی گئی رقوم پہلے بھی دہشت گردی اورغیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوئی ہیں۔

via Mashirq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

7 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

12 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

23 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago