Categories: Latest News

پشاور میں دن دہاڑے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس جرائم روکنے میں ناکام

پشاور میں دن دہاڑے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس جرائم روکنے میں ناکام

ویب ڈیسک (جیونیوز): پشاور میں دن دہاڑے شہریوں سے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں اور دیگر اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، جرائم روکنے میں پولیس ناکام ہوگئی ہے۔

پشاور میں بیروزگاری اور اسلحے تک آسان رسائی جیسی وجوہات کی وجہ سے اسٹریٹ کرائمز میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، شہریوں سے گھروں کے باہر، چوراہوں اور گلی کوچوں میں موبائل فون، موٹرسائیکلوں کے چھینے جانے کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مزاحمت کرنے پر شہریوں کو جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے۔

رواں سال کے اسٹریٹ کرائمز کیسز پر نظر ڈالی جائے تو 94 گینگز بے نقاب ہونے کے ساتھ 250 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ 9 ماہ میں 6 راہزن پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ 117 زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشن پشاور کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کو روکنے اور اس میں کمی کیلئے آپریشنز جاری ہیں، گرفتار ملزمان سے 39 موٹر سائیکلیں، 311 موبائل فون اور ایک کروڑ 37 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago