Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ‘6ہزار کلو سے زائدجعلی گھی برآمد

 ویب ڈیسک (روزنامہ آج): خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے گذشتہ روز نوشہرہ اور ہنگو کے اضلاع میں میں بڑی کاروائیاں کیں، اس سلسلے ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کی جس کے مطابق نوشہرہ ٹیم نے تحصیل جہانگیرہ میں گھی کے ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز پر چھاپے مارے اور خوراکی اشیاء کی انسپکشن کی، کاروائی کے دوران گودام سے تقریباََ چھ ہزار کلو سے زائد مس لیبل گھی برامد کر لیا گیا اور گودام کو سیل کرکے فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مطابق مزید کاروائی کا آغاز کر دیا اسی طرح نوشہرہ ٹیم نے مختلف ہول سیلرز اور ڈسٹریبیوٹرز کو بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے ۔دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم ضلع ہنگو نے تحصیل ہنگو اور تھال میں دودھ فروشوں کی انسپکشن کی اور مضر صحت ملاوٹ شدہ آٹھ سو لیٹرز سے زائد دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا اور دوکان کو سیل کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو کامیاب کاروائیوں پر سراہا اور تمام ڈویژنز کے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو ہدایات دی کہ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت خوراک کے کاروبارو میں ملوث ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا جائے، انکا کہنا تھا کہ ملاوٹ شدہ خوراک کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

10 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

17 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

19 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago