Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister lays foundation stone of Hayatabad Toll Plaza Underpass project
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور کی ترقی اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے رنگ روڈ پر پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
سنگِ بنیاد کی تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سمیع اللہ، رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی، اراکین صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی، محمد عاصم خان، ساجد نواز، ایڈووکیٹ علی زمان، خورشید عالم، حفیظ الرحمن، رحیم شاہ اور جبار باغی سمیت دیگر سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری بلدیات، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے، محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
حکام کے مطابق انڈر پاس منصوبے کا مقصد رنگ روڈ اور حیات آباد کے اطراف بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کرنا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے سے علاقے میں آمدورفت میں بہتری اور ٹریفک کی روانی میں اضافہ متوقع ہے۔
تقریب کے شرکاء نے اس منصوبے کو پشاور کی شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…