Categories: Latest News

اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں طالب علم کی پراسرار موت، تحقیقات شروع

اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں طالب علم کی پراسرار موت، تحقیقات شروع

پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ٹرائبل ہاسٹل میں ایک طالب علم کی پراسرار موت کے واقعے نے طلبہ اور تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹرائبل ہاسٹل کے کمرہ نمبر 29 میں پیش آیا، جہاں سیکنڈ ایئر کے طالب علم زاہد آفریدی مردہ حالت میں پائے گئے۔ متوفی کا تعلق ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل سے بتایا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم واقعے کی حتمی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ پولیس کے مطابق کمرہ اندر سے بند تھا اور مزید حقائق جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق زاہد آفریدی نہ صرف تعلیم کے میدان میں سرگرم تھے بلکہ کھیلوں میں بھی دلچسپی رکھتے تھے اور ایک اچھے اتھلیٹ کے طور پر جانے جاتے تھے۔

واقعے کی خبر پھیلتے ہی ہاسٹل اور کالج میں غم کی فضا چھا گئی۔ طلبہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساتھی طلبہ اور دیگر متعلقہ افراد سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

9 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

17 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

22 hours ago