Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: ذاتی دشمنی کے باعث تین جواں سال لڑکیاں قتل

خیبرپختونخوا: ذاتی دشمنی کے باعث تین جواں سال لڑکیاں قتل

 ایڈیٹر ٹی این این : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں ذاتی دشمنی کے نتیجے میں تین جواں سال لڑکیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے تینوں خواتین موقع پر ہی جانبحق ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او محمد علی خان بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان تھیں اور واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتولین کے گھر میں مبینہ طور پر ان کی بھابھی کا قتل ہوا تھا، جس کے بعد فریقین کے درمیان کشیدگی برقرار تھی۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، جس میں تین ملزمانوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے 7 خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

8 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

13 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

21 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

24 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago